الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی، مریم نواز

ہم نیوز  |  Feb 26, 2021

پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز  نے کہا ہے کہ حکومت کا کھیل ختم ہو گیا ہے، این اے 75 ڈسکہ میں ری پولنگ سے متعلق الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام ساتھ ہیں تو میدان سے بھاگتے کیوں ہو؟ کیا دھاندلی کرنے والے اہلکاروں کو اس لیے تحفظ دیا جا رہا ہے کہ وہ کٹہرے میں تمہارا نام لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔ ووٹ چوری میں ملوث افسروں کو بچانا ثابت کرتا ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔ دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔ اللّہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔

مزید پڑھیں: 

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔

ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔

دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی! انشاءاللّہ!

اللّہ کی لاٹھی بے آواز ہے!

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif)

انہوں نے کہا کہ جسٹس وجیہ الدین نے تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن کا پول کھولا تو انہیں پارٹی سے نکال دیا۔

جسٹس وجیہ الدین نے PTI الیکشن کا پول کھولا تو اسے پارٹی سے نکال دیا۔اب الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کر رہے ہو؟عوام تمہارے ساتھ ہے تو میدان سے بھاگتےکیوں ہو؟ دھاندلی کرنے والے اہلکاروں کوتحفظ دینے کو اس لیے بے چین ہو کہ وہ کٹہرے میں اگر تمہارا نام لیں گے؟ تمھارا کھیل ختم!

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 26, 2021

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More