ضمانت منظوری کے باوجود حمزہ شہباز رہا کیوں نہیں ہوئے؟

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

لاہور(ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے عدالت میں جمع کرادیے گئے۔گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ نے  حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کیتھی تاہم اب تک ان کی رہائی عمل میں نہیں آئی ہے۔عدالتی اہلکار ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ لیکر احتساب عدالت پہنچ گیا جہاں ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے عدالت میں جمع کرائے گئے۔احتساب عدالت میں ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے تاہم احتساب عدالت سے روبکار جاری ہونے کے بعد حمزہ شہباز کی رہائی عمل میں آئے گی ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More