چوروں کو رلانے کا وعدہ کیا تھا وہ بھی پورا ہوا، شہباز گِل

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ چوروں کو رلانے کا وعدہ کیا تھا وہ بھی پورا ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نااہل لیگ کی ڈیمانڈ پر الیکشن کمیشن کا ری الیکشن کا فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ آج ادارے آزاد ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ بیماری کے بہانے باہر بیٹھ کرداروں پر ہرزہ سرائی کرنے والے بھی اداروں کی عزت کریں جبکہ ری الیکشن کا شوق پورا کر لیں ہارنے کے بعد دھاندلی کا رونا ہی رویا جائے گا۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ آج ادارے آزاد ہیں، وزیراعظم نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا جبکہ چوروں کو رلانے کا وعدہ کیا تھا وہ بھی پورا ہوا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہر حال میں اداروں کو پاؤں پر کھڑا کرنے کی بات کی، کیلبری کوئین سرٹیفائیڈ جعلساز ڈکلیئر ہو کر بھی اداروں پر باتیں کرتی رہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More