وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پر بیان جاری کیا

ہماری ویب  |  Apr 03, 2021

وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے اعتراضات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک کو اپنے شہرویوں کی حفاظت کا پورا حق ہے۔ ہاں یہاں یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ برطانیہ نے اس پابندی کا فیصلہ سائینس کے مطابق کیا یا پھر اپنی خارجہ پالیسی کے تحت کیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے بر طانیہ نے اس پابندی کا فیصلہ کیا۔اس پابندی کا اطلاق پاکستان سمیت بنگلہ دیش،فلپائن،کینیا پرکیا گیا ہے۔جبکہ پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے صرف برطانوی،آئرش ریزیڈنسی رکھنے والے ہی برطانیہ کا رخ کر سکیں۔

اس کے علاوہ پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے مقررہ تاریخ 9 اپریل صبح چار بجے کے بعد جو بھی شخص برطانیہ کا رخ کرے گا اسے 10 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More