بگ باس 15 کا ٹیزر، سلمان خان کا ’بڑے اور بھرپور‘ سیزن کا وعدہ

اردو نیوز  |  Sep 20, 2021

سلمان خان کی میزبانی میں ہونے والے بگ باس 15 دو اکتوبر سے نشر ہو رہا ہے اور بگ باس او ٹی ٹی میں شامل رہنے والے اداکار پراتک سہج پال کی بگ باس 15 کے پہلے شریک کے طور پر تصدیق ہوئی ہے۔

اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق سلمان خان اور بگ باس کے بنانے والے شو کے آنے والے سیزن میں اپنے ناظرین کو ایک منفرد تجربے سے ہمکنار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بگ باس کے ناظرین ابھی تک صرف اتنا جانتے ہیں کہ اس بار مقابلہ کرنے والوں کو بگ باس ہاؤس میں داخل ہونے سے پہلے ایک جنگل میں رہنا پڑے گا۔

شرکا کو ہر طرح کے سکون کے لیے جدوجہد کرنی پڑے گی جو کہ رئیلٹی شو کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے۔

 اتوار کو بگ باس میکرز نے ایک بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو کا اختتام سلمان نے ’کریزیئر‘ اور ’بڑے‘ سیزن کا وعدہ کرتے ہوئے کیا۔

Dekhiye jungle mein sankat ke peeche ka dangal! #BehindTheScenes.

Dekhiye #BiggBoss15 ka asli dangal, 2nd October se, Sat-Sun 9:30 baje aur Mon-Fri 10:30 baje sirf #Colors par.#BiggBoss #[email protected] pic.twitter.com/QO9yxSHTZW

— Bigg Boss (@BiggBoss) September 19, 2021

اگرچہ بگ باس میں مدمقابل افراد کی مصدقہ فہرست کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے، بگ باس او ٹی ٹی کے مقابلے میں شریک پراتک سہج پال بگ باس 15 کے پہلے تصدیق شدہ ہوم میٹ بن گئے ہیں۔

بگ باس اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) کے اختتام کے دوران  کرن جوہر نے بگ باس ہاؤس میں ساتھ رہنے والوں کو بریف کیس اٹھانے کا موقع دیا۔ پراتک نے بریف کیس اٹھایا اور بگ باس 15 میں اپنے ہونے کی تصدیق کر دی۔

جب کرن جوہر نے بگ باس او ٹی ٹی ونر ریس چھوڑنے اور بریف کیس لینے کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تو پراتک نے کرن جوہر سے کہا کہ وہ کہیں لا شعوری طور پر جانتے ہیں کہ یہ ان کا ’صحیح فیصلہ‘ ہے۔ انہوں نے بعد میں وضاحت کی کہ انہوں نے بگ باس 15 کا حصہ بننے کے لیے بگ باس او ٹی ٹی میں حصہ لیا۔

پراتک سہج پال کے بگ باس او ٹی ٹی میں نہ جانے کے فیصلے کے بعد دیویا اگروال شو کی فاتح بن کر ابھریں۔ اس بارے میں کرن جوہر کو کو پراتک نے بتایا کہ’میرا مقصد بگ باس 15 میں آنا تھا۔‘

بگ باس او ٹی ٹی کی فاتح دیویا اگروال نے 25 لاکھ روپے اور ایک خوبصورت ٹرافی حاصل کی جبکہ اداکار نشانت بھٹ دوسرے نمبر پر رہے۔ شمیتا سیٹھی بگ باس شو کے پہلے او ٹی ٹی ورژن کی تیسری رنر اپ تھیں۔

واضح رہے کہ بگ باس 2 اکتوبر سے شروع ہو گا۔بگ باس کی گرینڈ پریمئر قسط انڈیا کے وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے پیر سے جمعہ جبکہ ریئلٹی شو رات 10:30 بجے نشر ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More