انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کیلئے خوشخبری، مشکل آسان ہوگئی

سماء نیوز  |  Oct 23, 2021

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کرواکے اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی ۔

انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کے ایک اور بہترین سہولت متعارف کرادی گئی ہے جس کے بعد کوئی بھی صارف ویب ورژن سے بھی تصویر و ویڈیوز پوسٹ کرسکے گا۔

انسٹاگرام کی جانب سے ایسا منفرد آپشن صارفین کی سہولت کےلیے پیش کیا جارہا ہے جس کی مدد سے 21 اکتوبر سے تمام صارفین تصاویر اور مختصر ویڈیوز (ایک منٹ سے کم وقت کی) کمپیوٹر براؤزر سے پوسٹ کرسکیں گے۔

اس سے قبل کوئی بھی صارف انسٹا اسٹوری پر صرف 15 سیکنڈ کی ویڈیو پوسٹ کرسکتا تھا تاہم اب کوئی بھی صارف ایک منٹ تک کی ویڈیو پوسٹ کرسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام تصاویر ایپ سے ہٹ کر پوسٹ کرنا ممکن نہیں تھا یعنی اگر فون دستیاب نہ ہو تو یہ نیا آپشن پوسٹس کرنے کے لیے اور بالخصوص بزنس اکاؤنٹس اور انسٹاگرام کریٹیئرز کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More