ایف بی آر نے ڈھائی سال بعد جائیدادوں کی نئی قیمتیں مقرر کردیں

بول نیوز  |  Dec 01, 2021

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ڈھائی سال بعد جائیدادوں کی نئی قیمتیں مقرر کرتے ہوئے ملک کے 40 میں سے 38 بڑے شہروں کیلئے جائیداد کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

پراپرٹیز کی قیمتوں میں اوسطاً 10 سے 15 فیصد کا اضافہ کردیا گیا- بعض پراپرٹیز کی قیمت میں 100 فیصد تک کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے پراپرٹی کی ویلیوایشن میں 19 نئے شہر شامل کئے ہیں۔

ایف بی آر نے شہروں کی تعداد 21 سے بڑھا کر 40 کردی ہے۔

کراچی اور سرگودھا کے سوا 38 بڑے شہروں کی پراپرٹی کی قیمتیوں کا تعین کرلیا گیا ہے۔ کراچی اور سرگودھا کی پراپرٹی کی ویلیوئیشن بعد میں جاری کی جائے گی۔

پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن میں پنجاب کے 13، سندھ کے 3 نئے شہر شامل کئے گئے۔ خیبرپختونخواہ کے 2، بلوچستان کا ایک نیا شہر شامل کیا گیا۔

جائیداد کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کی تقریباً 95 فیصد تک پہنچ گئیں۔

لاہور،ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پراپرٹیز کی قیمتیں بھی جاری کردی گئیں۔

ایف بی آر کی جانب سے ڈی آئی خان، سکھر، سیالکوٹ، سکھر، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد کی پراپرٹیز کی قیمتیں بھی جاری کی گئی ہیں۔

راولپنڈی، رحیم یار خان، کوئٹہ، پشاور، نارووال، ننکانہ، میرپورخاص ، گھوٹکی، مردان، مانسہرہ، منڈی بہالدین، گجرانوالہ، لسبیلہ کی پراپرٹیز کی قیمتیں بھی جاری کی گئی ہیں۔

گجرات، لاڑکانہ، خوشاب، قصور، گوادر، جہلم، جھنگ، اسلام آباد، حیدرآباد، حافظ آباد، ڈی جی خان، ملتان کی پراپرٹیز کی قیمتیں بھی جاری کردی گئیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More