ڈھاکا ٹیسٹ:دوسرے روز بھی بارش کھیل کےآڑے آگئی

سماء نیوز  |  Dec 05, 2021

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔

میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق 25 اور عابد علی 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے باالترتیب 60 اور 36 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 90 رنز کی پارٹرشپ قائم ہوئی۔

پاکستان نے کھیل کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے جبکہ بارش اور خراب موسم کے باعث دو بار میچ روکنا پڑا اور 57 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے دونوں وکٹیں تیج الااسلام نے حاصل کیں جبکہ اور کوئی بولر وکٹ لینے میں ناکام رہا۔

پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کےمابین 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، ساجد خان، نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کا اسکواڈ

کپتان مومن الحق، شادمان اسلام، محمود الحسن جوئے، نجم الحسن شانتو، شکیب الحسن،مشفق الرحیم، لٹن داس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، خالد احمد اور عبادت حسین شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More