ڈھاکا ٹیسٹ:ساجد خان کی 6وکٹیں، بنگلہ دیش بیک فٹ پر

سماء نیوز  |  Dec 07, 2021

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار ہوگئی۔

میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق 25 اور عابد علی 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

کپتان بابراعظم ایک مرتبہ پھر اوور نائٹ اسکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور 76 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، اسی طرح اظہر علی بھی 4 رنز کا اضافہ کرسکے اور 56 کے انفرادی مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔

دوسری جانب ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل 86 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے جبکہ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوا۔

ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ایک اوور کا کھیل بھی ممکن نہ ہوسکا، دوسرے روز بارش کے باعث محض 6.2 اوورز ہی کرائے جاسکے تھے جبکہ پہلے روز بھی بارش کے باعث 57 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔

پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کےمابین 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More