خواتین پی ایس ایل،ثناء میر کا رمیز راجہ کے بیان کا خیر مقدم

بول نیوز  |  Jan 17, 2022

پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے خواتین کرکٹ کے حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ثنا میر نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا ویمن کرکٹرز کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کرانے کی بات خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویمن کرکٹ کی بہتری کیلئے خواتین کی لیگ اور ویمن ڈومیسٹک میں ٹیموں کی تعداد بڑھانا بھی ضروری ہے۔

ثناء میر نے کہا کہ امید ہے لاہور قلندرز ویمن ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے پروگرام کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے دو سال میں ویمن ٹیم کی پرفارمنس میں تھوڑی کمی آئی ہے۔

ثناء میر نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں اس بار تمام ٹیمیں اچھی لگ رہی ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More