گووندا نے ایک سال تک اپنی شادی کو خفیہ کیوں رکھا؟

بول نیوز  |  Jan 19, 2022

گووندا بالی وڈ انڈسٹری کے وہ بہترین اداکار ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے کبھی ہنسا کر تو کبھی رُلا کر لاکھوں لوگوں کے دل جیتے۔گووندا نے جب فلمی کیریئر شروع کیا تو ابتدا ہی میں وہ سنیتا کی محبت میں گرفتار ہوگئے لیکن گھر والوں کی مرضی سے شادی کرنے کے باوجود بھی انہیں ایک سال تک اپنی شادی کو خفیہ رکھنا پڑا۔گووندا کو ایسا کیوں کرنا پڑا؟گووندا نے ایک مرتبہ یہ انکشاف کیا تھا کہ شادی کے ایک سال بعد تک انہیں اس لئے اپنی شادی کو خفیہ رکھنا پڑا کیونکہ انہیں اس بات کا ڈر تھا کہ کہیں ان کے پرستار (فین) ان نے دور نہ ہو جائیں۔لیکن آخر وہ کب تک اپنی شادی کو دنیا سے چھپاتے، تاہم ان کی بیٹی ٹینا کی پیدائش پر یہ بات سامنے آئی کہ گووندا نے سنیتا سے شادی کر لی ہے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔اس حوالے سے گووندا کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا تھا کہ میرا کیریئر میری گڑیا کی طرح ہے، ڈر لگتا ہے کہ کوئی اسے چھین نہ لے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More