اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

سماء نیوز  |  Jan 19, 2022

فائل فوٹو

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج بروز بدھ کو ہوگا جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں نئی مردم و خانہ شماری کیلئے 5 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ، داسو ہائیڈرو پاور منصوبے پر کام کے دوران دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے لواحقین کیلئے معاوضے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

دستاویز کے مطابق اجلاس میں  جذبہ خیر سگالی کے طور پر افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ای سی سی ایف بی آر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز کی بھی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

مزید برآں ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات کی خریداری کیلئے 6 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری متوقع ہے۔ اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آئندہ ربی سیزن کیلئے یوریا کھاد کی ضروریات اور تمباکو کی کم از کم امدادی قیمت کے تعین کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More