وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں قانونی امور پر اہم اجلاس

بول نیوز  |  Jan 19, 2022

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں قانونی امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان کو فوجداری قوانین میں ترمیم پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیر قانون فروغ نسیم سمیت وزارت قانون کے حکام نے عمران خان کو ترامیم پر بھی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق فوجداری قوانین میں ترمیم کا مسودہ کا آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ فواجداری قوانین کی 600 سے زائد شقوں میں تبدیلی کی گئی، فوجداری قوانین میں ترمیم سے تفتیش اور پراسیکیویشن میں تیزی آئے گی۔

وزیر اعظم نے وزیر قانون اور انکی ٹیم کو مبارکباد دی جبکہ وزیر اعظم نے فوجداری قوانین میں ترمیم کی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری بھی دی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More