انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 13 کا بیٹا ورژن جاری کردیا، جسے آئندہ ماہ مکمل طور پر متعارف کرایا جائے گا۔گوگل کے اس حیرت انگیز آپریٹنگ سسٹم پر ایپل فون قابل عمل نہیں ہے لیکن اس کے علاوہ تقریبا تمام موبائل فونز آپریٹ ہورہے ہیں تاہم ابھی تک زیادہ تر موبائل فونز ایںڈرائڈ 12 کے ذریعے چل رہے تھے۔واضح رہے کہ اب گوگل نے اپنے نئے اینڈرائڈ کا بِیٹا ورژن جاری کردیا، جسے مختلف لنکس سے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔گوگل کمپنی کا اینڈرائڈ 13 کے لئے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس نئے سسٹم میں سیکیورٹی اینڈ پرائیویسی فیچرز کو مزید بہتراور کار آمد بنایا گیا ہے جب کہ اس میں گرافکس ڈیزائن اور کلرز کے ساتھ اس کے استعمال کو بھی آسان بنایا گیا ہے، تاکہ صارفین اس کے بہترین فیچر سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا کہنا ہے کہ اینڈرائڈ 13 میں گوگل والٹ کی سیکیورٹی کومزید سخت اور بہتر بنایا گیا ہے، جس میں صارفین بلا کسی خوف کے اپنی حساس معلومات کو محفوظ رکھتے ہیں، اس فیچر میں جوذاتی معلومات محفوظ کی جاتی ہیں ان میں زیادہ تر دستاویزات، بینک اکاؤنٹس، فون نمبرز اور شناختی کارڈز کا ریکارڈ شامل ہیں۔اینڈرائڈ 13 میں ایپس سے متعلق سروسز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے اور یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں لوگ انگریزی کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں کو بھی ایپس میں لاگ ان ہونے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔اس نئے آپریٹنگ سسٹم کا ایک حیرت انگیز فیچر یہ ہے کہ اس میں سرچ ہسٹری بھی ازخود ڈیلیٹ ہوجائے گی تاہم صارفین چاہیں تواپنی معلومات کو محدود یا محفوظ بھی رکھ سکتے ہیں۔اینڈرائڈ 13 بِیٹا ورژن کو گوگل پکسل کے علاوہ لِنوو، نوکیا، ون پلس، اوپو، رئیل می، ٹیکنو، ویوو، شیاؤمی اور زیڈ ٹی اِی موبائلز استعمال کرنے والے صارفین بھی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے بعد اسے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔گوگل کے اس نئے سسٹم کے متعلق کہا جارہا تھا کہ اینڈرائڈ 13 میں بیک وقت ایک ہی سم پر متعدد نمبرز چلانے کا فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا، تاہم فوری طور پر کمپنی کی جانب سے اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔ مزید پڑھیں11 hours agoشدید طوفان ختم ہوتے ساحلوں کو بچا سکتے ہیں: تحقیق
ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شدید طوفان گہرے...
13 hours agoملکی وے میں موجود عظیم الجثہ بلیک ہول کی پہلی تصویر جاری
امریکی سائنس دانوں نے ملکی وے کہکشاں کے وسط میں موجود ’...
14 hours agoدوبارہ ٹوئٹر کے سی ای او تعیناتی کا معاملہ: جیک ڈورسے کی وضاحت
جیک ڈورسے نے دوبارہ ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے پر...
15 hours agoویڈیو گیم نیڈ فار اسپیڈ کی تفصیلات لیک، ویڈیو وائرل
مشہورزمانہ کارریسنگ ویڈیو گیم نیڈ فاراسپیڈ موبائل کی تفیصلا ت اس کی...
23 hours agoبلڈ پریشر بتانے والی پریشرائز گھڑی
جب اس گھڑی کو بلڈپریشر ناپنے کے معیاری آلات کے ساتھ رکھا...
1 day agoکیا واقعی روسی ایپلی کیشن آپ کا ڈیٹا حاصل کر رہی ہے؟
ایک نئی اسمارٹ فون ایپلی کیشن جو صارفین کو مفت ڈیجیٹل اوتار...
تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ
General Rectangle – 300×250