بھارت میں اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق آج ہفتے وارکاروبارکے آخری روزحصص کی قیمتوں میں ہونے والی بدترین گراوٹ نے چند ہی گھنٹوں میں سرمایہ کاروں کواربوں روپے سے محروم کردیا ہے۔رواں ہفتے سینسیکس اورنیفٹی کے شیئرزکی قیمتیں 2020 کے بعد سے تنزلی کا شکارہیں۔ رواں سال 29 اپریل کے بعد بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کا مارکیٹ کیپ 266 اعشاریہ 97 لاکھ کروڑروپے تھا تاہم محض دوہفتوں میں ہی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ کمی کے بعد 241 اعشاریہ 13 لاکھ کروڑتک پہنچ گئی ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں حصص بازاروں میں بینچ مارک اکویٹی انڈیکس میں 2020کے بعد اتنی کمی دیکھی گئی ہے۔ صرف مئی میں ہی سینسیکس کے پوائنٹس میں ہی 4 ہزارسے زائد پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔بھارت میں اسٹاک مارکیٹ ایک ایسے وقت میں کریشن ہوئی ہے، جب ڈالربیس سال کی بلند ترین سطح اورگلوبل اسٹاک تقریبا 18 ماہ کی کم ترین سطح پرہے۔ جب کہ مرکزی کی بینک کی جانب سے مستقل بڑھتے ہوئے افراط زرکوبرقرار رکھنے کا خوف بھی ہے۔بزنس ٹوڈے کے مطابق دو ہفتے میں سرمایہ کار26 لاکھ کروڑروپے سے محروم ہوچکے ہیں، جب کہ بینچ مارک انڈیکسزسینسیکس اورنفٹی مسلسل پانچویں دن بھی تنزلی کا شکارہیں۔بھارتی حکومت کے مطابق رواں ماہ اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے 23 ہزار665 کروڑبھارتی روپے کے حصص فروخت کردیے ہیں۔ مزید پڑھیں1 hour agoبلیک کوبرا کو پانی پلانے کی وڈیو وائرل
بھارت میں بلیک کوبرا کو گلاس کے ذریعے پانی پلانے کی وڈیو...
4 hours agoکرناٹک میں تبدیلی مذہب کے خلاف قانون کو جلد نافذ کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کی تیاری
بھارتی ریاست کرناٹک میں تبدیلی مذہب کے خلاف قانون کو جلد نافذ...
4 hours agoمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان انتقال کرگئے
یو اے ای کے صدر اور ابوظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن...
9 hours agoاب عمرہ زائرین مکہ اور مدینہ کے علاوہ دیگر شہر بھی جاسکیں گے
عمرہ زائرین کو مکہ اور مدینہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی...
10 hours agoجوبائیڈن کی چین کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی تیاری
امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی تیاری...
20 hours agoمغربی میڈیا خاتون صحافی کی قاتل اسرائیلی فورسز کا نام لینے سے کترانے لگا
مغربی میڈیا کا دوہرا معیار عیاں ہوگیا۔ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے...
تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ
General Rectangle – 300×250