سری لنکا کے نئے وزیراعظم انیل وکرما سنگھے نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ملک میں بدحالی اور بے امنی کا سبب بننے والا معاشی بحران ختم ہونے سے پہلے مزید بدتر ہو گا۔واضح رہے کہ سری لنکا کو ایندھن کی قلت اور اشیائے خور و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا ہے اور حالات اس قدر خراب ہیں کہ کچھ شہری ایک وقت کے فاقے پر مجبور ہیں۔
حکومت نے جس طرح سے اِس بحران سے نمٹنے کی کوشش کی ہے اس پر عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے جو حالیہ پرتشدد مظاہروں کا باعث بنا ہے۔ احتجاج کی شدت میں کمی لانے کے لیے اپوزیشن رکن رانیل وکرما سنگھے کو نیا وزیراعظم بنایا گیا تھا جو چھٹی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنے ہیں۔صدر گوٹابیا راج پاکسے نے جمعرات کو وکرما سنگھے سے حلف لیا تاہم زیادہ تر لوگ ان کے وزیراعظم بننے سے خوش نہیں ہیں کیونکہ انہیں راج پاکسے خاندان کا بہت قریبی سمجھا جاتا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ راج پاکسے حکومت کی تمام پالیسیوں کو تبدیل کر رہے ہیں۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد وکرما سنگھے نے کہا کہ ملکی معیشت برباد ہو چکی ہے تاہم عوام صبر کریں، وہ چیزوں کو واپس پہلے والی صورتحال پر لے آئیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سری لنکن خاندان دن میں تین وقت کا کھانا کھا سکیں۔انھوں نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایشیا کی سب سے بڑی اور پرانی جمہوریت ہیں، ملک کی حالت بہتر کرنے میں ہماری مدد کریں۔ ہمیں ایک سال کے لیے آپ کی مدد کی ضرورت ہے، جو کچھ آپ سے ادھار لیں گے، وہ واپس کر دیں گے۔
1948ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے والے سری لنکا میں یہ بدترین معاشی بحران ہے۔ مزید پڑھیں49 mins agoایران جوہری معاہدہ 2015ء، یورپی یونین کا معطل مذاکرات کی بحالی کا دعوٰی
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے دعویٰ کیا...
1 hour agoگرل فرینڈ سے ملنے کیلیے متعدد بار گاؤں کی بجلی کاٹنے والا عاشق پکڑا گیا
بھارتی ریاست بہار میں گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے متعدد بار...
3 hours agoشمالی کوریا میں کووڈ انفیکشن کی تصدیق کے بعد وائرس سے اولین اموات
شمالی کوریا سے کووڈ انفیکشن کی پہلی مرتبہ تصدیق کے بعد اب...
14 hours agoنیو دہلی، خوفناک آتشزدگی، 26 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
مغربی دہلی میں منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک تجارتی عمارت میں...
17 hours agoبھارت میں سوگ؛ اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے سے اربوں روپے ڈوب گئے
بھارت میں اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے...
18 hours agoبلیک کوبرا کو پانی پلانے کی وڈیو وائرل
بھارت میں بلیک کوبرا کو گلاس کے ذریعے پانی پلانے کی وڈیو...
تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ
General Rectangle – 300×250