پودینے کا استعمال آپ کو کن بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟

بول نیوز  |  May 15, 2022

ٹھنڈا ٹھنڈا پودینہ نہ صرف ہمارے کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ ایک اچھا ماؤتھ فریشنر بھی ہے اس کو کھانے سے سانسیں بھی مہک جاتی ہیں اور منہ کی بو بھی دور ہوجاتی ہے۔

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ سستے پودینے سے بڑے بڑے فوائد حاصل کرسکیں اور اپنی صحت و جلد کے معمالات سدھار سکیں تو اس کے چند کارآمد فوائد و استعمالات بھی جان لیں۔

پودینے کے پتے فائدہ مند کیوں؟

پودینے میں پوٹاشیم، میگنیشئم، کیلشئم، فاسفورس، فولیٹ، آئرن، وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو صحت کے مسائل، جسمانی تازگی اور خوبصورتی کو بھی بڑھانے کے لئے مفید ہے۔

• سر درد اور متلی:

پودینے کے چند پتوں کو سونگھ لینے سے سر درد اور متلی بھی ختم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ اس کی پتیوں کے تیل کی مالش بھی بالوں میں کر سکتے ہیں۔

• عمل تنفس:

پودینہ ہمارے عمل تنفس اور سانس کے مسائل میں بھی فائدہ مند ہے۔ روزمرہ کے کھانوں میں اس کا استعمال رکھیں ساتھ ہی آدھا گلاس نیم ٹھنڈا پودینے کا پانی پینا بھی اس مسئلے کے حل میں مفید ہے۔

• بد ہضمی:

ان پتوں کا استعمال کھانا جلدی ہضم کرنے اور بدہضمی کے مسائل سے بچاتا ہے اور معدے کو تقویت بخشتا ہے۔

اس کے پتوں کو سکھا کر پیس لیں اور روزانہ کھانے کے بعد آدھا چمچ پاؤڈر سادے پانی سے پھانک لیں۔

• بلڈپریشر:

بلڈ پریشر بڑھنے یا گھٹنے دونوں مسائل میں پودینہ کھانا آپ کی طبیعت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس لئے کھانوں میں اس کا زیادہ استعمال رکھیں۔

• پیٹ کے کیڑے:

پودینے میں شامل فولیٹ پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کا کام کرتے ہیں اور آنتوں کی صفائی میں بھی مفید ہے۔

اس میں آپ پودینے کا جوس بھی استعمال کرسکتے ہیں اور اس کا پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔

• منہ اور دانتوں کے مسائل:

منہ کے چھالے ہوں یا دانتوں میں تکلیف، مسوڑوں کی سوزش ہو یا گلے کی خرابی پودینے کی تازگی آپ کو ان مسائل میں بھی مدد دیتی ہے۔ اس لیے اسے روزانہ کھانوں میں ضرور شامل کریں۔

• کولیسٹرول:

پودینے میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کی طاقت ہوتی ہے جو کہ وزن بڑھنے اور اضافی چربی کو بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتی ہے۔

اس کے لئے آپ ناشتے سے آدھا گھنٹہ بعد اس کا جوس بنا کر پی لیں اور متوازن غذا لازمی استعمال کریں۔

مزید پڑھیں23 mins agoناریل کے پانی کو کس وقت پینا چاہیے؟ جانیں

ناریل کے پانی کو کس وقت پینا چاہیے؟ ناریل پانی پینے کے...

1 hour agoشوگر کے مریض کو شدید گرمی میں کونسے پھل اور سبزیاں دی جائیں؟

کیا آپ کے گھرمیں بھی شوگر کے مریض موجود ہیں تواس شدید...

2 hours agoتھائی رائیڈ یا گُردوں کی خرابی، چمچ منہ میں رکھ کر صحت کا حال جاننے

کچھ لوگ صحت کے معاملے میں لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور...

17 hours agoمنکی پاکس کے مزید دو کیسز کی تشخیص

برطانیہ میں منکی پاکس کے دو مزید کیسز سامنے آ گئے۔ صحت...

22 hours agoنومولود بچوں کی ’اچانک اموات‘ کی بڑی وجہ سامنے آگئی

پاکستان سمیت مغربی اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی بظاہر تندرست اور...

24 hours agoچمکتی جلد کے لئے سپلیمنٹ نہیں بلکہ اس اسمودی کو آزمائیں

لوگ ہمارا چہرہ ہی تو دیکھتے ہیں پھر کیوں نہ اس کی...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More