روس نے فن لینڈ کے لیے گیس کی سپلائی روک دی

ہم نیوز  |  May 22, 2022

روس کی جانب سے فن لینڈ کو مزید گیس فراہمی روک دی گئی۔

فن لینڈ میں توانائی کی سرکاری کمپنی کے مطابق روس اب فن لینڈ کو قدرتی گیس  فراہم نہیں کرے گا۔  گیس کی سپلائی اب بالٹک کنیکٹر پائپ لائن کے ذریعے یقینی بنائی جارہی ہے۔ جو فن لینڈ اور ایسٹونیا کو ملاتی ہے۔

روس کی جانب  فن لینڈ سے مطالبہ کیا گیا تھاکہ وہ گیس کے بل روسی کرنسی روبل میں ادا کرے۔تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

اس سے قبل روس پولین اور بلغاریہ کو بھی گیس کی سپلائی روک چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب فن لینڈ نیٹو اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ درخواست دے چکا ہے۔ جس کے چند روز بعد گیس کی ترسیل روک دی گئی تھی۔

فن لینڈ نے یہ فیصلہ یوکرین پر روسی حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات کے نتیجے میں کیا ہے۔  روس نے فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شمولیت کے فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے۔

روسی صدر نے وارننگ دی تھی کہ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر ہمیں کوئی خطرہ یا مسئلہ نہیں ہے لیکن ان ممالک میں فوجی تنصیبات کی توسیع پر روس اپنا ردعمل دے سکتا ہے اور دے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More