نگراں حکومت پیٹرول کی قیمت میں 70 روپے بڑھا دے گی، وزیر داخلہ

ہم نیوز  |  May 22, 2022

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نگراں حکومت آئی تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہو گا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نااہل ٹولے نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا اور اب اگر نگراں حکومت بٹھائیں تو وہ پیٹرول کی قیمت 70 روپے بڑھا دیں گے اور اگر اشیا کی قیمتیں مزید بڑھیں تو لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا فیصلہ ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے جبکہ ہم انتخابات کی طرف جانا چاہتے تھے۔ مسلم لیگ ن کا ابھی تک کسی سے انتخابی اتحاد نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبر پر مسلم لیگ ن بہاولپور میں جلسہ کرے گی۔ پی ٹی آئی کے لیے رات 12 بجے عدالت لگی ہے اور کاش ہمارے لیے دن 12 بجے بھی عدالت لگتی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو جن حالات میں پابند سلاسل کیا گیا وہ بڑا نامناسب تھا۔ ن لیگ عدم اعتماد کے حق میں اتنی پرجوش نہیں تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More