عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں، پی ٹی آئی رہنماوں کا دعوی

ہم نیوز  |  Jul 07, 2022

 رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے جلسوں کے دوران استعمال ہونے والے جہاز کے پائلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز فون آرہے ہیں۔

شہباز گل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ لگتا ہے طاقت کے استعمال کی کوئی حد نہیں آپ کے سامنے، آپ ڈرانے دھمکانے کی ہر حد کراس کرنا چاہتے ہیں، لیکن قوم کا خوف دور ہو چکا ہے اب سب نامعلوم، معلوم ہیں۔

اگر خان صاحب کے جہاز کو زمین پر یا فضا میں کوئی نقصان پہنچا تو قوم یاد رکھے کون یہ سب کروا رہے ہیں-پہلے پرائیوٹ کمپنیوں کو جہاز دینےپر دھمکیاں دی گئیں۔زبردستی جہازوں کوخراب ظاہر کروا کر ہمارے سفر کو کینسل کروانے کی کوشش کی گئی۔اب جو جہاز موجود ہے اس کے پائیلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL)

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اگر خان صاحب کے جہاز کو زمین پر یا فضا میں کوئی نقصان پہنچا تو قوم یاد رکھے کون یہ سب کروا رہے ہیں، پہلے پرائیوٹ کمپنیوں کو جہاز دینے پر دھمکیاں دی گئیں، پھر زبردستی جہازوں کوخراب ظاہر کروا کر ہمارے سفر کو کینسل کروانے کی کوشش کی گئی، اب جو جہاز موجود ہے اس کے پائلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے۔

Pilot flying @ImranKhanPTI for the jalsas getting phone calls and being given threats. How low will they sink!!! #PakistanUnderFascism

— Asad Umar (@Asad_Umar) July 7, 2022

اس سے پہلے اسد عمر نے بھی اس بارے میں ٹوئٹ کرتےہوئے لکھا تھا کہ اور کتنا نیچے گرو گے؟ انہوں نے لکھا کہ عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو فون کالز کے ذریعے دھمکایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More