کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دو پاکستانی باکسرز لاپتا

اردو نیوز  |  Aug 10, 2022

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دو پاکستانی باکسرز انگلینڈ میں لاپتا ہو گئے ہیں۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق سلمان بلوچ اور نذیر اللہ دونوں باکسرز کو ٹیم کے ہمراہ نو اگست کو وطن واپس پہنچنا تھا تاہم باکسنگ ٹیم دونوں کھلاڑیوں کو لیے بغیر ہی پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں باکسرز کے ڈاکیومنٹس ٹیم مینجمنٹ کے پاس ہیں۔ دوسری جانب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی انتظامیہ نے اس معاملے پر انگلش حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More