والد کے ساتھ بہترین لمحہ اللہ کے گھر کا تھا ۔۔ اداکارہ سارہ والد سے کتنا پیار کرتی تھیں؟ کچھ حسین اور تکلیف دہ لمحات

ہماری ویب  |  Aug 13, 2022

پاکستانی اداکاراؤں میں سارہ خان ان اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہیں ان کے خوش اخلاق اور بہترین برتاؤ کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اداکارہ سارہ ظفر خان اپنی زندگی میں جن لوگوں کو بے حد پیار کرتی ہیں، ان میں ایک ان کے والد بھی تھے، جو کہ دسمبر 2020 میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

اداکارہ سارہ خان شوبز کا وہ ستارہ ہیں جنہوں نے اپنی اخلاقی حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کی، خوبصورت آنکھیں، چہرے پر معصومیت، آواز میں سلیقہ اور کردار بھی بااخلاق، یوں معلوم ہوتا ہےکہ والدین کی ساری خوبیاں سارہ میں دکھائی دیتی ہیں۔

سارہ بتاتی ہیں کہ والدہ کی خواہش تھی تعلیم پوری کروں، میں ایکٹنگ کی تعلیم حاصل کروں گی، سارہ اسی پروفیشن میں ہی مزید آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ والدہ کا تعلق لبنان سے تھا اور والد پاکستانی، دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ اداکارہ کے والدین عربی میں بات کیا کرتے تھے۔ لیکن جب پاکستان آئے اور یہاں تعلیم حاصل کی تو اردو سیکھ لی۔

سارہ خان کی والدہ کا انتقال بھی اچانک ہوا تھا، جس پر وہ افسردہ ہو گئی تھیں تاہم وہ اپنے والد کے بہت قریب ہو گئی تھیں، والد لے انتقال کے بعد انہوں نے ایک سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ اپلوڈ کیا تھا جس میں جنت کی پہلی جھلک کی تصویر تھی۔ اس تصویر میں جنت میں والدین اپنے بچوں سے مرنے کے بعد پہلی بار مل رہے ہیں۔

بول نیوز کے مطابق ایک مارننگ شو میں سارہ نے کہا تھا کہ والد کا انتقال کرونا وائرس کی وجہ سے ہوئی تھی۔ کرونا وقت میں سارہ سمیت گھر کے کئی افراد قرنطینہ تھے، جس کی وجہ سے وہ جذباتی بھی ہو جاتی ہیں، جب کبھی اس لمحے کو یاد کرتی ہیں۔

ایک بیٹی کے لیے والد کے ساتھ بہترین لمحہ وہی ہوتا ہے جب کعبہ سامنے ہو اور وہ والد کے ہمراہ وہاں موجود ہو، والد کی وفات سے ایک سال پہلے سارہ نے بھی اس لمحے کو محسوس کیا، خوش قسمت بیٹی نے والد کو اپنے ساتھ خانہ کعبہ کی زیارت کرائی۔ یہ لمحہ سارہ کی زندگی کے قریب ترین اور سب سے خاص لمحات میں سے ایک تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More