عالمی شہرت یافتہ ناول نگار نکولس ایونز کا انتقال ہو گیا

ہم نیوز  |  Aug 15, 2022

لندن: عالمی شہرت یافتہ مصنف، صحافی، اسکرین رائٹر اور ناول نگار نکولس ایونز کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 72 سال تھی۔

ہم نیوز نے مؤقر فرانسیسی جریدے ’نیوز ان فرانس‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ممتاز ناول نگار کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

نکولس ایونز کا عالمی شہرہ آفاق ناول  دی ہارس وسپرر 1995 میں منظر عام پر آیا تھا جس نے انہیں عالمی سطح پر بے پناہ شہرت دلائی۔ اس ناول پر فلم بھی بنائی گئی تھی۔

عالمی شہرت یافتہ ناول دی ہارس وسپرر کا دنیا کی 40 سے زائد زبانوں میں ترجمہ کیا گیا، اعداد و شمار کے تحت اس کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں اور وہ دنیا کے 20 ممالک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ناول قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More