معیشت بہتری کی گامزن ،روپیہ مزید تگڑا، ڈالر 180تک آئے گا : معاشی ماہرین نے بڑی پیش گوئی کردی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 15, 2022

کراچی(نیوز ڈیسک)معیشت بہتری کی  طرف گامزن ہونے لگی ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید کم ہوگیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں تین روپے سستا ہوا۔ نجی خبررساں ادارےکے مطابق انٹر بینک میں ڈالر میں اتار چڑھاؤ ہے ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 51 پیسے کم ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 213 روپے 98 پیسے پر بند ہے۔ جمعہ کو ڈالر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 210 روپے کا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 6 روپے سستاہوکر 213 روپے تک گرگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 4 روپے سستاہوکر 256 روپے تک گرگیا ۔ امارتی درہم 1 روپے سستاہوکر 57.20 روپے ہوگیا ۔ سعودی ریال 60 پیسے سستاہوکر 56.10 روپے ہوگیا۔ ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43 ہزار 621 پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونے کے بعد دوست ممالک نے بھی پاکستان کو امداد دی ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت کم ہو رہی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر 180 تک آسکتا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More