ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کوئی ایکشن نہ لیا جائے،تحریک انصاف کیلئے بڑی خوشخبری،اسلام آبادہائیکورٹ نے فیصلہ کرلیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 16, 2022

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر لارجر بینچبنانے کا فیصلہ کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انور منصور عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔وکیل انور منصور نے استدعا کی شوکاز نوٹس کی حد تک کوئی ایکشن نا لیا جائے، قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ بھی لارجر بینچ ہی دیکھےگا۔عدالت نے کیس لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More