ناران: بٹل نالہ میں طغیانی سے پل بہہ گیا، زمینی رابطہ منقطع

ہم نیوز  |  Aug 16, 2022

ناران کے قریب بٹل نالہ میں طغیانی سے پل بہہ گیا جس کے باعث شہر کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

طغیانی سے مقامی ہوٹلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، زمینی رابطہ منقطع ہونے سے شاہراہ کاغان کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

دوسری جانب نیلم دواریاں نالے میں سیلاب سے رتی گلی جھیل پر جانے والی سڑک کا بڑا حصہ بہہ گیا ہے۔

رتی گلی جھیل پر گئے سیاحوں کی بڑی تعداد بیس کیمپ پر پھنس گئی ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ،ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ روانہ انہیں ریسکیو کرنے کے لیے روانہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More