آنکھیں بنا بند کیے سامنے دیکھ رہی تھیں ۔۔ وہ وقت جب بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے موت کو اچانک سامنے دیکھا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Sep 17, 2022

جس طرح پاکستان میں مشہور شخصیات کو قتل کیا گیا اسی طرح بھارت میں بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اندر گاندھی کو قتل سے پہلے ہی اپنی موت سامنے دکھ گئی تھی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

صبح 9 بجے کا وقت تھا، جب اندرا گاندھی ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دینے کے لیے نکل ہی رہی تھیں، کہ ان کے گارڈ ستون سنگھ نے بیماری کا بہانہ بنا کر اپی ڈیوٹی تبدیل کرا کر اس جگہ لگوالہ جہاں اندرا گاندھی موجود تھیں۔ ستون سنگھ اس مقام تک پہنچ گیا تھا، جہاں دوسرا گارڈ دیون سنگھ موجود ہوتا تھا۔

یعنی دیون سنگھا ور ستون سنگھ ایک ساتھ ہو گئے تھے، واضح رہے یہ دونوں اہلکار سیکیورٹی کا حصہ تو تھے تاہم قاتل بھی تھے جنہوں نے اندرا گاندھی کو قتل کیا، اور قتل کے دن ایک ساتھ کام کرنے کا مقصد بھی یہی تھا، کہ کوئی غلطی نہ ہو پائے۔

1984 کی وہ صبح جب اکبر روڈ کی جانب اُس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بڑھتے قدم جہاں ان کی موت کو قریب کرتا جا رہے تھے وہیں انڈیا ایک مخلص لیڈر سے بھی محروم ہونے جا رہا تھا۔ زندگی کا آخری دن تھا، لیکن اندرا اس دن خاص طور پر تیار ہو رہی تھی۔

اندرا گاندھی کے ساتھ رہنے والے سیکورٹی اسٹاف نے بتایا کہ ٹائم ٹیبل کے مطابق اندرا گاندھی کو 9 بجے وہاں پہچنا تھا، تاہم انہیں روکا جا رہا تھا۔ روکنے مقصد یہ تھا کہ جہاں انٹرویو ہونا تھا وہاں دیوالی کے بعد سے کچرا اور پٹاخوں کی باقیات موجود تھی جسے صاف کیا جا رہا تھا، اسی لیے اندرا گاندھی کو رُکنے کا مشورہ دیا تھا۔

کانگریس کے رہنما موہن لال اور اندرا گاندھی کے ساتھی بتاتے ہیں کہ اکبر روڈ کے گیٹ قریب جب اندرا پہنچی، جیسے ہی اندرا گارڈ کے پاس پہنچی تو پہلے تو ستون سنگھ نے سلام کیا اور پھر اچانک گارڈ نے بندوق اندرا گاندھی کی طرف کر دی، جس نے پوری صورتحال کو تبدیل کر دیا، اندرا اپنی موت کو سامنے دیکھ رہی تھیں، آنکھیں کھلی رہ گئیں، جسم ساخت ہو گیا تھا، وہ حیران تھیں اور گم سم کھڑی اندرا نے صرف بندوق کی زور دار آواز سُنی اور اگلے ہی لمحے کو زمین پر گی ہوئی تھیں۔

حیرت انگیز طور پر 24 گھنٹے وزیر اعظم ہاؤس میں ایک ایمبولینس ہوتی تھی جس کا ڈرائیور 24 گھنٹے موجود ہوتا تھا، مگر اُس دن ڈرائیور بھی موجود نہ تھا، جس کی وجہ سے اندرا گاندھی کو جیسے تیسے کر کے ساتھیوں نے اسپتال پہنچایا، بھارت کے مانے جانے اسپتال میں اندرا کو لے جایا گیا، تاہم وہ بچ نہ سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More