عمران خان نااہلی، درخواست کے قابل سماعت ہونے پرمطمئن کریں:ہائیکورٹ

ہم نیوز  |  Sep 26, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کو چھپانے پر نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنا ہو گا، عمران خان اب پبلک آفس ہولڈر نہیں اس نکتے کو بھی دیکھ لیں۔

جسٹس عامر فاروق نے شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وفاق کو فریق بنانے کیلئے متفرق درخواست دائر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

عدالت نے استفسارکیا کہ وفاق کو اس کیس میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے؟ وکیل بولے عمران خان کا ابھی استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس کیس کو الیکشن کمیشن کے پاس کیوں نہ بھیجیں؟ عمران خان نے اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن کو دیا تھا۔ فیصل واوڈا کیس بھی اسی نیچر کا تھا الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا۔

ان تمام نکات پر عدالت کو مطمئن کریں ایک تاریخ رکھ لیتے ہیں، عدالت نے عمران خان نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے، درخواست میں شہری نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائی ہیں، عمران خان جانتے ہیں ٹائیریان سے متعلق ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More