راولپنڈی اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری نے جل تھل ایک کر دیا

ہم نیوز  |  Oct 01, 2022

راولپنڈی اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری نے جل تھل ایک کر دیا جب کہ گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

جڑواں شہروں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں جس سے دونوں شہروں کا موسم  خوشگوار ہوگیا لیکن متعدد نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔

ڈھوک کالا خان، شکریال، اور صادق آباد کے علاقوں میں پانی گلیوں میں داخل ہونے سے شہریوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی بھی کر رکھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More