`ایسے کھیلنے پر تو کوئی آپ کا ساتھ نہیں دے گا‘

بی بی سی اردو  |  Oct 02, 2022

کیا یہ واقعی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے ہیں؟ کیا یہ ٹیسٹ میچ ہے؟

انگلینڈ سے سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ہی نہیں بلکہ سیریز بھی ہارنے کے بعد ٹی وی ٹاک شو میں وسیم اکرم نے بھی وہی کہا جو سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ ہارتے تو دلیری سے تو ہارتے ایسے کھیلنے پر ٹیم کا دفاع کیسے کیا جائے؟

وسیم اکرم نے کہا ’اگر آپ 200 کے ہدف کا تعقب کر رہے ہیں اور اپنی دو ابتدائی وکٹیں گنوا بیٹھے ہیں، پہلے دس اووروں میں ہار جائیے کسی کو پرواہ نہیں ہو گی۔ لوگ آپ کو سپورٹ کریں گے، لیکن ایسے کھیلنے پر کوئی بھی آپ کو سپورٹ نہیں کرے گا۔ اگر میں بابر ہوتا تو میں پیغام دیتا بارہ اوور میں آؤٹ ہو لیکن میچ جیتنے کی کوشش کرو۔‘

انگلینڈ نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میںپاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سات میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈز میں PakvsEng2022 #دکھائی دے رہا ہے۔

https://twitter.com/grassrootscric/status/1576666524160786432

سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستانی ٹیم کو حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ نیور مائنڈ پاکستان، انگلینڈ سے کھیلے میچ سے سبق سیکھیں اور آگے بڑھیے۔

لیکن ان کی ٹویٹ کے جواب میں صارف دانش قریشی نے لکھا ’ یہ ضابطہ ہونا چاہیے کہ اگر آپ نے ہتھیار ڈال دیے ہیں تو پھر پورے 20 اوور کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔‘

کچھ صارفین نے ان کی رائے کی تائید بھی کی۔

پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاری کتنی ہے صارفین کی جانب سے اس کا اندازہ حالیہ سیریز سے بھی لگایا جا رہا ہے۔

عمید آصف نے لکھا کہ انگلینڈ نے پاکستان کی بیٹنگ کو بری طرح بے نقاب کیا ہے۔

بہت سے صارفین مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں جیسے فخر عالم نے لکھا ’ یہ وہ ٹیم ہے جو ہمارے پاس ہے اور ہمیں ورلڈ کپ کے لیے ان لڑکوں کی سپورٹ کرنی چاہیے… لیکن یہ سمجھ سے بالاتر ہے… اس انداز کی کوئی تُک نہیں۔۔۔

https://twitter.com/falamb3/status/1576627728182562816

مانو نامی صارف نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے خوش دل خان جنھوں نے 25 گیندوں پر 27 رنز بنائے کے بارے میں لکھا کہ انھوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی اور ایک بار پھر دل جیت لیے۔

https://twitter.com/shahzadrazakk/status/1576627624972939265

ساتھ ہی مبشر نے لکھا میری خواہش ہے کہ خوش دل خان اور شان مسعود یو ایس اے نیشنل میں کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیے

عامر جمال: ’والد نے کہا پڑھائی کرو یا پھر کاروبار میں ہاتھ بٹاؤ‘

جس لمحے میں حارث رؤف پر 'حال' طاری ہوا: سمیع چوہدری کا کالم

’عامر جمال نے بساط پلٹ دی‘: سمیع چوہدری کا کالم

بہت سے صارفین میمز بھی شیئر کر رہے ہیں۔ایک صارف نے ایک فلم کا ڈائیلاگ’کچھ تو شرم کرو جناب‘ لکھا۔

https://twitter.com/miss_cricket_/status/1576625677528313856

لیکن کچھ صارفین سیریز ہارنے کا الزام کھلاڑیوں کی سلیکشن میں کوچ اور کپتان کی انا کو قرار دیتے ہیں۔

لیکن رکیے سبھی نے پاکستان اور انگلینڈ کا میچ ہی نہیں دیکھا بہت سے صارفین جنوبی افریقہ اور انڈیا کے میچکا پاکستان اور انگلینڈ کے میچ سے موازنہ کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا انڈیا اور جنوبی افریقہ آج کے دور میں فضول کرکٹ کھیل رہے ہیں ہمیں خوش دل اور شان مسعود جیسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔

https://twitter.com/Ballaybaaz/status/1576629054240747520

انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 16 رنز سے شکست دی ہے جس نے انڈیا کے 237 رنز کے تعقب میں 20 اووروں میں تین وکٹیں گنوا کر 221 رنز بنائے۔

تو جنوبی افریقہ کو 16 رنز سے اور پاکستان کو 67 رنز سے شکستکاسامنا کرنا پڑا لیکن ہارنے والی ان دونوں ٹیموں میں فرق کیا ہے۔ میچ دیکھیے تو خود ہی سمجھ آ جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More