دبئی، عبادت گزاروں کے گاؤں میں نو تعمیر شدہ مندر ہندو برادری کے لیے کھول دیا گیا

ہم نیوز  |  Oct 05, 2022

دبئی: عبادت گزاروں کے گاؤں میں نو تعمیر شدہ مندر ہندو برادری کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ہم نیوز نے مؤقر بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ اور او پی انڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ نوتعمیر شدہ ہندو مندر کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے ہم آہنگی اور بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے چراغ جلا کرکیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفیر سنجے سدھیر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ بھارتی سفیر نے مندر کی تعمیر پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ ہندوؤں کے لیے نیا مندر جبل علی میں تعمیر کیا گیا ہے جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے 9 عبادت گاہیں پہلے سے موجود ہیں، ان میں سات چرچ، ایک گردوارہ اور گورونانک دربار شامل ہیں۔

بھارت مسلمانوں کا قتل عام رکوائے، ایرانی مجلس خبرگان کا مطالبہ

مختلف مذاہب کی عبادت گاہیں ہونے کی وجہ سے اس علاقے کو عبادت گزاروں کا گاؤں بھی کہا جاتا ہے، جبل علی بنیادی طور پر امارات کا صنعتی علاقہ ہے۔

اس علاقے میں قائم فیکٹریوں و کارخانوں میں کام کرنے والے افراد دنیا کے مختلف ممالک اور مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ہندو برادری کے لیے مندر ایک ایسے وقت میں تعمیر کیا گیا ہے کہ جب بھارت میں برسر اقتدار بی جے پی کی حکومت نے مسلمانوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور ان کے لیے مذہبی فرائض کی ادائیگی سمیت معمولات زندگی انجام دینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

بھارت میں دہشتگردی کا الزام لگا کر 100 مسلمانوں کو گرفتار کر لیا گیا

واضح رہے کہ بھارت میں حکومتی آشیرباد سے مختلف شہروں میں صدیوں پرانی مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کو شہید تک کیا جا چکا ہے جس پر بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More