کسی ادارے کا کابینہ اراکین کو طلب کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Oct 06, 2022

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ نیب کی طرف سے کابینہ اراکین کو بطور گواہ طلبی کا نوٹس ریاست کی توہین ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

نیب کی طرف سے کابینہ اراکین کو بطور گواہ طلبی کا نوٹس ریاست کی توھین ہے، کابینہ اپنے فیصلوں کیلئے کسی ادارے کو جوابدہ ہے تو وہ پارلیمان ہے اس فورم کے علاوہ کسی ادارے کا کابینہ اراکین کو طلب کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، حکومت سے کہتا ہوں اپنے انتقام کیلئے اداروں کا بیڑہ غرق نہ کریں

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹر بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کابینہ اپنے فیصلوں کیلئے کسی ادارے کو جوابدہ ہے تو وہ پارلیمان ہے۔

حکومت نے کیسز ختم کرانے کیلئے نیب قوانین تبدیل کیے، فواد چودھری

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پارلیمان کے علاوہ کسی ادارے کا کابینہ اراکین کو طلب کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

نیب نے 21 سال کے دوران ہونے والی پلی بارگین کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے کہتا ہوں اپنے انتقام کے لیے اداروں کا بیڑہ غرق نہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More