اب ایمپائر کی انگلی نہیں اٹھے گی، بلاول بھٹو زرداری

ہم نیوز  |  Oct 07, 2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچ گئے، جہاں وہ مختلف حکومتی شخصیات اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاک جرمن تعلقات منفرد نوعیت کے باعث ہمارے لیے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان جرمنی کے ساتھ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انکے دوام کا متمنی ہے، سیلاب سے نمٹنے کے لئے جرمنی کی امداد پر بے حد مشکور ہیں، دورے کا مقصد دونوں ممالک کی حکومتوں اور افراد کے مابین روابط کا فروغ ہے، پاکستان دوطرفہ تجارت اور جرمن منڈیوں تک اپنی برآمدات کی رسائی کا خواہاں ہے،  میونخ میں اپنا قونصل خانہ کھولنے میں سفارتی مدد پر جرمن حکومت کی شکر گزار ہے ،  میونخ قونصل خانہ عنقریب فعال ہو کر کمیونٹی کی خدمت شروع کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

بلاول بھٹو نے عمران خان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کوشش ہے کہ زبردستی کسی ایمپائر کی انگلی اٹھ جائے، ایمپائر کی انگلی اٹھنے سے متعلق عمران کی کوشش ناکام رہے گی، خان صاحب تو لیاری الیکشن تک سے بھاگ نکلے، پی ٹی آئی کا یوٹرن پر یوٹرن ہوتا ہے، استعفے منظور ہونا شروع ہوئے تو عمران خان عدالت جا پہنچے، عدالت فیصلہ کرے کب تک عمران کو لاڈلے کی طرح چلائیں گے، خان چاہتا ہے اگر وہ وزیراعظم نہیں تو بھلے جمہوریت جائے، امید ہے کوئی ادارہ عمران خان کی باتوں میں نہیں پھنسے گا۔

انہوں نے کہا کہ نومبر سے متعلق فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے، نومبر میں کوئی بڑا طوفان یا ہیجان انگیز مون سون نہیں آئے گا،  نومبر میں چین جائیں گے جہاں وزیراعظم کی صدر شی سے ملاقات ہوگی، بلاول نے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں ڈونلڈ لو بھی تھے تاہم سائفر یا مبینہ دھمکی پر بات نہیں ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More