دماغی مرض الزائمرکی رفتار سست کرنے کی دوا تیار

ہم نیوز  |  Dec 01, 2022

 سائنسدانوں نے  الزائمر سے متاثر ہونے کی رفتا  کوکم کرنے کے لیے دوا تیار کر لی ہے۔

محققین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انہوں نے دماغی مرض الزائمر سے متاثر افراد کے لیے دوا تیار کی ہے جس کی مدد سے  مریضوں کی یادداشت کم ہونے کی رفتار کو سست کیا جا سکے گا۔

محققین نےاس دوا کو ’لیکنمیب‘ کا نام دیاہے۔ جو کہ ایک اینٹی باڈی تھیراپی کی طرح کام کرتی ہے۔ کلینکل ٹرائل کے  اعداد و شمار کے مطابق  18 ماہ کے دوران مریضوں کی دماغی صلاحیت  متاثر ہونے  میں 27 فی صد کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوا سے دماغ کے اندر پیدا ہونے والے پروٹین کے اس جھنڈ کو ختم کیا جاتا ہے جن کو ’بیٹا ایملوئڈ‘ کہا جاتا ہے۔ الزائمر کے مریضوں میں  یہ جھنڈ دماغ کے سیلز بہت تیزی سے تباہ کرتے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی ریسرچر  کا کہنا ہے کہ  یہ پہلی دوا ہے جو حقیقت میں الزائمر کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ  کلینکل ٹرائل کے دوران دوا کے مخصوص فوائد ہی سامنے آ سکے ہیں۔ لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ وقت کے ساتھ اس کے فوائد  میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت ڈیمینشیا سے لگ بھگ پانچ کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں جب کہ اس تعداد کے دو تہائی کے برابر تین کروڑ لوگوں کو الزائمر کا سامنا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا افراد کی یاد داشت ختم ہو جاتی ہے اور وہ آزادانہ طور پر حرکت کے قابل نہیں رہتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More