فیصل واوڈا نے عمران خان کو مشورہ دے دیا

ہم نیوز  |  Dec 02, 2022

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سانپ آپ کو لے ڈوبے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے حکم اور خواہش کے مطابق نہ تو پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آ رہی ہے نہ خیبر پختونخوا حکومت۔

انہوں نے کہا کہ نظام ایسے ہی چلتا رہے گا۔ آپ بند گلی سے نکلیں ٹیبل پر بیٹھیں اور آپ اس سسٹم میں رہتے ہوئے اس نظام کو بدلیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کے ارد گرد بیٹھے سانپ منفی سیاست کر رہے ہیں اور یہ سانپ ہی آپ کو لے ڈوبے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More