سافٹ ڈرنکس خطرناک بیماری کا سبب بننے لگے

ہم نیوز  |  Jul 05, 2023

جنیوا: عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ ڈائٹ سافٹ ڈرنکس میں شامل ایک مصنوعی مٹھاس درحقیقت کینسر آور (کارسینوجن) کیمیکل ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایسپرٹیم نامی مصنوعی مٹھاس سافٹ ڈرنکس اور چیونگم سمیت کئی اشیا میں شامل کی جاتی ہے اور جولائی میں اسے “ممکنہ طور پر کارسینوجن” کیمیکل میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ اصطلاح ایسے اجزا کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو سرطان کی وجہ بن سکتے ہیں۔

مذکورہ بالا تحقیقاتی رپورٹ بین الاقوامی ایجنسی برائے کینسر ریسرچ (آئی اے آر سی) نے جاری کی ہے جو ڈبلیو ایچ او کا ذیلی ادارہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ آئی اے آر سی نے مختلف ماہرین پر مشتمل پینل سے مذاکرات کے بعد یہ فیصلہ کیا اور اس ضمن میں شائع شدہ تحقیقات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے غذائی اجزا (فوڈ ایڈیٹوز) پر نظر رکھنے والا ذیلی ادارہ جے ای اسی ایف اے ایسپرٹیم پر اپنی عوامی سماعت 14 جولائی کو کرے گا۔ جس کے بعد اس حوالے سے مزید تفصیلات منظر عام پر آسکیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More