رجسٹریشن منسوخی کے باوجود متعلقہ ادویات مارکیٹ سے واپس نہ منگوانے پر تحقیقات کی سفارش

ہم نیوز  |  Jul 10, 2023

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے رجسٹریشن منسوخ کئے جانے کے باوجود متعلقہ ادویات مارکیٹ سے واپس نہ منگوانے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کی سفارش کی ہے ۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق رجسٹریشن کی منسوخی کے باوجود ادویات واپس نہ کرنے سے انسانی زندگیوں کو خطرے سے دوچار کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈیکوفینک 75 ایم جی /100 ایم ایل ، فیمو ٹیٹدن 10 ایم جی /5 ایم ایل ، پیراسیٹامول 500 ایم جی اور ٹرائیوڈالز ول 3 ایم جی گولیوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے ۔

ڈریپ نے ان ادویات کی تیاری اور درآمد پر پابندی عائد کی ہے ۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق ڈریپ نے رجسٹریشن کی منسوخی کے باوجود ان ادویات کا سٹاک مارکیٹ سے واپس نہیں کروایا، تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More