برڈ فلو انسانوں کیلئے بھی خطرناک ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

ہم نیوز  |  Jul 14, 2023

نیویارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ ایویان انفلوئنزا (برڈ فلو) ممکنہ طور پر انسانوں کے لیے بھی خطرناک ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایویان انفلوئنزا وائرس عام طور پر پرندوں میں پھیلتا ہے لیکن ایچ فائیو این ون انفلوئنزا کے بڑھتے کیسز سے خدشہ ہے کہ یہ وائرس انسانوں کو بھی باآسانی متاثر کرسکتا ہے۔

برڈ فلو کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے عالمی سطح پر پرندوں کی اموات ہو رہی ہیں۔

ایچ فائیو این ون انفلوئنزا پرندوں کے علاوہ دودھ دینے والے جانوروں میں بھی پھیل رہا ہے اور ان جانوروں میں منتقل ہونے کے بعد برڈ فلو نئے وائرس میں تبدیل ہو کر انسانوں کے لیے بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

2021 کے بعد سے اب تک 8 انسانوں کے برڈ فلو سے متاثر ہونے کا ریکارڈ موجود ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق 3 براعظموں سے سمندری اور زمینی دودھ دینے والے جانوروں میں برڈ فلو کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں جس میں کتے اور بلیاں بھی شامل ہیں۔ ایسے بھی خطے ہوسکتے ہیں جہاں وائرس موجود ہو لیکن اس کی تشخیص نہ ہوئی ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More