ہماری ویب | Aug 24, 2023
کراچی: تگڑے ڈالر نے کمزور پاکستانی روپے کو بُری طرح پچھاڑ دیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے پہلی بار ٹرپل سنچری مکمل کر لی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے اضافے سے 300 روپے کا ہو گیا ہے جو ملکی تاریخ میں امریکی ڈالر کی اب تک کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 299 روپے 75 پیسے پر پہنچا، کاروبار کے اختتام پر 63 پوائنٹس اضافے سے 299 روپے 64 پیسے پر بند ہوا جو کہ انٹربینک میں ڈالر کی تاحال بلند ترین اختتامی قیمت تھی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More