پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور جدت کو فروغ دینے کے لیے جائزہ اجلاس

ہماری ویب  |  Sep 12, 2025

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو آئی ٹی اور ٹیلی کام ریفارمز سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔

نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کنیکٹوٹی بڑھانے، جدت کو فروغ دینے اور سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیر اعظم نے پاکستان کی مکمل ڈیجیٹل صلاحیت کو کھولنے کے لیے عالمی بہترین طریقوں سے اصلاحات کو ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ اور این سی ایس آئی ایف سی کے علاوہ آئی ٹی، کامرس، نجکاری اور قانون کے سیکریٹریز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More