دریا میں مگرمچھوں کے درمیان کتا گرگیا پھر کیا ہوا؟ ایسا واقعہ جس نے سائنسدانوں کو بھی چکرا کر رکھ دیا

ہماری ویب  |  Sep 23, 2023

دریا میں مگرمچھوں کے قریب اگر کوئی جاندار گر جائے تو پھر اس کا بچنا مشکل ہوتا ہے لیکن بھارت میں مگر مچھوں نے ان کے قریب گرنے والے ایک کتے کو کھانے کی بجائے اسے تحفظ فراہم کرکے سائنسدانوں کو حیران پریشان کردیا ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دریائے ساوتری میں اکثر آوارہ کتے پانی کے بہت زیادہ قریب آ جاتے ہیں جہاں انڈس مگر مچھ رہتے ہیں، چند روز قبل ایک کتا دوسرے کتوں سے بھاگتا ہوا دریا میں کودگیا۔

کتوں سے بچنے کیلئے دریا مین چھلانگ لگانے والا کتا اس بات سے بے خبر تھا کہ وہاں پہلے سے 3 بڑے مگر مچھ موجود ہیں تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ مگر مچھوں نے کتے کو دیکھا اور اس کے قریب بھی آئے مگر کتے پر حملہ نہیں کیا۔

مگر مچھ کتے کو دریا کے اس کنارے سے دور لے گئے جہاں حملہ آور کتے اس پر حملہ کرنے کے لیے منتظر تھے۔مگر مچھوں نے منہ سے کتے کو چھوا اور محفوظ کنارے کی جانب اپنی حفاظت میں لے گئے۔

واقعے نے سائنسدانوں کو دنگ کر دیا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ہمارے پاس کوئی ٹھوس جواب نہیں کہ آخر مگر مچھوں نے کتے کو کھایا کیوں نہیں لیکن چونکہ انڈس مگر مچھوں کا ذہن دیگر نسلوں کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوتا ہے اس لئے ممکن ہے کہ معاملہ فہمی اور ہمدردی کے طور پر انہوں نے ایسا نہ کیا ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More