نگران وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر ہارڈشپ کیٹگری کے تحت عالمی منڈی میں خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے 146 انتہائی ضروری جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
الیکشن کے دن ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟پیشگوئی کردی گئی
وزارت قومی صحت اور ڈریپ کی جانب سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ڈریپ کے آن لائن پورٹل کے ذریعے شہری مارکیٹ میں ادویات کی عدم دستیابی کے حوالے سے شکایات درج کروا سکتے ہیں۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ادویات کی مناسب قیمت پر فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
چین نے پاکستان کا 2ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا
انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ حکومت ایسی پالیسیز مرتب کررہی ہے جس کا فائدہ عام آدمی کو بھی ہو اور فارماسیوٹیکل کی صنعت بھی ترقی کرے ،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز مرتب کی جائیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ ادویات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ادویات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے حوالے سے ضروری قانون سازی کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں تاکہ آئیندہ منتخب حکومت ان سفارشات کو پارلیمنٹ میں پیش کر سکے۔
الیکشن 2024،جے یو آئی نے چوہدری نثار کی حمایت کا اعلان کردیا
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان اور سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف مارکیٹ ریگولیشن چین کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر پاکستانی ماہرنفسیات محمد سلیم خان ترین کے لیے شعبہ نفسیات میں ان کی خدمات کے اعزاز میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی جانب سے ممبر آف برٹش ایمپائر کا ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دے دی۔
پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان
وفاقی کابینہ نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھوکو اٹلی کی جانب سے دیئے گئے گولڈ میڈل فار ایروناٹیکل میرٹ کو وصول کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے ۔