پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے بہترین ملک ہے، آئی ٹی سیکٹر پہلی ترجیح ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا ابوظہبی میں رائونڈ ٹیبل سیشن سے خطاب

اے پی پی  |  May 23, 2024

ابو ظہبی۔23مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے بہترین ملک ہے، سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کے تحت سرمایہ کاری کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی جمعرات کو پاکستان اور یو اے ای کی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری پر رائونڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کر رہی تھیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے رائونڈ ٹیبل سیشن کی صدارت کی۔ اس موقع پر یو اے ای اور پاکستانی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ مختلف اداروں کی ڈیجیٹائزیشن کر رہے ہیں، وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر اکانومی، گورننس اور سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، آئی ٹی سیکٹر موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، آئی ٹی کے شعبے میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرح نمو میں اضافہ اور ترقی شراکت داری کے بغیر ممکن نہیں، حکومت سنبھالتے ہی وزیراعظم نے آئی ٹی شعبے کو اپنی ترجیح قرار دیا۔اس موقع پر پاکستانی اور اماراتی آئی ٹی کمپنیوں کے مابین تین معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More