حکومتی اخراجات کم کرنے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل

ہم نیوز  |  Jun 15, 2024

وزیراعظم شہبازشریف وفاقی حکومت کے اخراجات اور اداروں کے حجم کو کم کرنے کے لئے متحرک ہو گئے، حکومتی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اخراجات اور اداروں کے حجم کو کرنے کے لئے وزیراعظم نے اعلی سطحی کمیٹی بنا دی، وزیر خزانہ کی سربراہی میں 9 رکنی کمیٹی غیر ضروری اداروں کو بند کرنے، وزارتوں کے ضم کرنے اور اداروں کو صوبوں کو منتقلی بارے کام کرے گی، کمیٹی اداروں کی منیجمنٹ پرائیویٹ سیکٹر کو دینے،اداروں پر عالمی قوانین کے نفاذاور دیگر معاملات کا جائزہ لے گی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی ملازمین کے مستقبل بارے،اداروں کی اصلاحات اور ورکنگ موڈ بارے اپنی سفارشات دے گی، وزیراعظم نے اعلی سطحی کمیٹی کو واضح پالیسی اور ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، کمیٹی 75 دنوں میں اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

کمیٹی اراکین میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے علاوہ احسن اقبال، بلال کیانی،ڈاکٹر فرخ سلیم، احد چیمہ،سیکرٹری پاور ڈاکٹر قیصر بنگالی اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن بھی شامل ہیں۔

نئے بجٹ میں پیکیڈ دالوں اور چاول سمیت تمام بنیادی اشیاپر 18 فیصد جی ایس ٹی لگا دیا گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومتی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر جہانزیب کی کمیٹی نے اپنی سفارشات وزیراعظم کو دیں تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More