اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اکاؤ نٹس پر ہیکرز کا حملہ، ای میل،یوٹیوب چینل ہیک کر لیا

ہم نیوز  |  Jun 15, 2024

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر گزشتہ شب ہیکرز نے حملہ کر کے یو ٹیوب چینل کے نام کے ساتھ بینرز اور مواد بھی تبدیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز نے انفارمیشن ونگ کی جانب سے استعمال کیا جانے والا آفیشل ای میل آئی ڈی ہیک کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ہیکرز نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے یوٹیوب چینل کو بھی ہیک کر لیا۔ہیک ہونے کے بعد یو ٹیوب چینل کے نام کے ساتھ بینرز اور کانٹینٹ بھی تبدیل کر دیا گیا۔

نئے بجٹ میں پیکیڈ دالوں اور چاول سمیت تمام بنیادی اشیاپر 18 فیصد جی ایس ٹی لگا دیا گیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے یو ٹیوب چینل اورانفارمیشن ونگ کے ای میل کو امریکی وقت کے مطابق جمعہ کے روز شام 4 بجے ہیک کیا گیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے ای میل اکانٹ اور یو ٹیوب چینل کی واپسی تک تمام ای میلز اور ویڈیوز کو نظر انداز کرنے کی درخواست کردی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More