مجھے پاکستان کا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا بہت دکھ ہے، عماد وسیم

ہم نیوز  |  Jun 15, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈ عماد وسیم نے کہا ہے کہ ہم نے بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلا ، چیئرمین نے ٹیم کی سرجری کی بات کی ہے تو انہوں نے سوچ سمجھ کر کی ہوگی۔

قومی کرکٹر نے فورٹ لوڈر ہل میں پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ ہم باہر ہوچکے ہیں کھلاڑی مایوس ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ٹورنامنٹ کا اختتام اچھا کریں اور آخری میچ جیتیں۔

حکومت کے دن100 پورے، مہنگائی 38 سے 12 فیصد تک گر گئی، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں یہی سوچاتھاآخرتک کھیلوں اورٹیم کوجتواؤں، آخر تک کھیلنےکی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ایسانہ کرسکا، یہ ٹیم گیم ہے اور ہم نے بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلا۔

عماد وسیم نے کہا کہ مجھے پاکستان کا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا بہت دکھ ہے، ہماری ٹیم بہت اچھی تھی لیکن ہم نے اچھا نہیں کھیلا، ہمیں ٹیم کےمائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا ٹی ٹورئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

قومی کرکٹر کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ چیئرمین نےٹیم کی سرجری کی بات کی توانہوں نے سوچ سمجھ کرکی ہوگی، سینٹرل کنٹریکٹ کے بارے میں مجھے ابھی معلوم نہیں ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More