شاہین آفریدی کو دوبارہ قومی ٹیم کی کپتانی مل جائے گی، وسیم اکرم کا عندیہ

ہم نیوز  |  Jun 22, 2024

وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کی کپتانی کی بار بار تبدیلی پر لوگ ہم پر ہنستے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا شاہین آفریدی کو لے کر آئے وہ ایک سیریز ہارے اس دوران چیئرمین بدلے انہوں نے کہا کپتان تبدیل کردو تو شاہین کو ہٹا دیا گیا۔

وسیم اکر م کا کہنا تھا کہ دنیائے کرکٹ میں یہ سب ہونے پر لوگ ہم پر ہنستے ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ اگر شاہین آفریدی کو کپتان بنایا تھا تو اس بچے کو ایک سال تو دینا چاہیے تھا پھر آپ کپتان تبدیل کردیتے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کا کینیڈا گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ سے معاہدہ

سابق کپتان نے کہا کہ ہم سے تو یہ پوچھتے نہیں ہیں اچھا ہی ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ سے دور ہیں، ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی وکٹ ٹیکنگ بولر ہیں خاص طور پر نئی گیند سے وہ وکٹیں حاصل کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہے کہ شاہین آفریدی آگے گیند یا پھر یارکر کریں گے پھر بھی وہ وکٹ لیتے ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین آفریدی کا مستقبل روشن ہے، کپتانی انہیں دوبارہ مل جائے گی اگر نہیں بھی ملتی تو انہیں اپنی گیم پر توجہ دینی چاہیے۔

شاہین آفریدی سے ورلڈ کپ کے دوران ملاقات ہوئی تھی لیکن کمنٹری میں ہماری مصروفیات زیادہ ہوتی ہیں تو صرف سلام دعا ہی ہوپاتی ہے کوئی خاص بات نہیں ہوتی، وسیم اکرم نے خود سے موازنے کے سوال پر کہا کہ شاہین آفریدی میری طرح نئے گیند سے اچھی بولنگ کرتے ہیں، دونوں بائیں ہاتھ سے بولنگ کرتے ہیں اور نئی گیند اندر کی طرف لاتے ہیں، وکٹیں حاصل کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More