اپوزیشن کا گرینڈ الائنس کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jul 02, 2024

اسلام آباد: اپوزیشن نے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی تحریک انصاف اور جے یو آئی کے ممکنہ اتحاد کے حوالے سے ٹی او آرز طے کرے گی۔ کمیٹی میں دونوں جماعتوں کے پانچ، پانچ نام شامل ہوں گے۔ ناموں کا تبادلہ رواں ہفتے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی میں 5 نام تحریک انصاف اور 5 نام جمعیت علمائے اسلام سے شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں،9 دہشتگرد ہلاک

اسٹیرنگ کمیٹی ممکنہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی۔ اسٹیرنگ کمیٹی کے لیے ناموں کا تبادلہ رواں ہفتے تحریک تحفظ آئین اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان ملاقات میں ہو گا۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا وفد رواں ہفتے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کرے گا۔ اسٹیرنگ کمیٹی مقررہ ٹائم فریم میں اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More