قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے نے ایپ کا اجرا کر دیا

ہم نیوز  |  Jul 03, 2024

قومی ادارے این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے موثر تیاری اور ردعمل کیلئے” پاک این ڈی ایم ڈیزاسٹر الرٹ” موبائل ایپ کا اجراکیا ہے۔

ایپ کا مقصد قدرتی آفات کی صورت میں عوام کے ساتھ موثر روابط یقینی بنانا ہے۔اس ایپ کی نمایاں خصوصیات میں تمام تنظیموں و افراد کے لئے قومی اور علاقائی زبانوں میں صوتی اور تصویری شکل میں انتباہ جاری کرنا ہے۔

فلور ملز کا 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کی کمی کا اعلان

دوسری جانب این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر اور فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے  دریاؤں کے آبی بہاؤ سے متعلق رپورٹ  جاری کردی ۔

رپورٹ کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث 3 جولائی سے تمام بڑے دریاؤں اور ان کے معاون دریاؤں میں پانی میں اضافے کا امکان ہے جبکہ دریائے چناب کے مقام مرالہ اور اسکی ڈائون اسٹریم علاقوں اور دریائے کابل میں نوشہرہ اور اس کی معاون ندیوں / نالے میں 4 جولائی سے 7 جولائی کے دوران درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

پنجاب میں میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان9 جولائی کو ہوگا

عوام سے گزارش ہے کہ وہ حالات سے باخبر رہیں اور سیلاب کی صورت حال، موسم کی رپورٹس اور اپ ڈیٹس پر کڑی نظر رکھیں، ہدایات پر عمل کریں۔

مقامی حکام کی جانب سے احکامات جاری ہونے پر فوری طور پر انخلاء کریں، سیلابی پانی سے اپنے آپ کو بچائیں، سیلابی پانی جراثیم کی موجودگی کے باعث مختلف بیماریوں اور بجلی کے تاروں کے ٹوٹنے کے باعث کرنٹ لگنے کا سبب بن سکتا ہے۔

سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں کے مکین اپنے خاندان کے ساتھ انخلاء کے منصوبے تیار کریں، محفوظ مقام کی نشاندہی کریں اور ضروری سامان کے ساتھ ہنگامی کٹ کی تیاری بھی یقینی بنائیں۔ مسافروں سے التماس ہے کہ وہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

کرکٹ آسٹریلیا پاکستان اور بھارت کیساتھ سہ ملکی سیریز کرانے کا خواہشمند

این ڈی ایم اے وفاقی اور صوبائی محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ اس ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور تیاریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More