وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نےمحکمہ خوراک کو مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بڑھانے کی ہدایت کر دی۔
بلال یاسین نے محکمہ خوراک کے افسران کو آٹے کی عام مارکیٹ میں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ محرم الحرام کے پیش نظر کسی بھی ضلع میں آٹےکی قلت یا قیمتوں میں اضافے کی شکایات موصول نہ ہوں۔
تعمیراتی میٹریل مہنگا ، سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے ٹن ہو گیا
انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آٹے کی قیمتوں اور سپلائی کو خود مانیٹر کر رہی ہیں، کسی صورت آٹے اور روٹی کی قیمتوں پر کمپرومائز نہ کیا جائے گا ۔
صوبائی وزیر خوراک کا مزید کہنا تھا کہ لاہورڈویژن میں محرم الحرام کے پیش نظر سیکیورٹی اوردیگر انتظامات کو فول پروف بنایا جارہا ہے۔